تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 174
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتّٰى حِیْنٍۙ﴿174﴾
- فَتَوَلَّپس اعراض کریں
- عَنْهُمْان سے
- حَتّٰىتک
- حِيْنٍایک وقت تک
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو کچھ دنوں کے لئے ان سے اعراض کرو
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فتول عنھم حتی حین وابصرھم فموف یبصرون (175-174)
نبی صلعم کو تلقین صبر
یہ نبی ﷺ کو تسلی اور صبر و انتظار کی تلقین ہے۔ مطلب یہ ہے کہ کچھ عرصہ کے لئے ان کی زیادتیوں س اعراض کرو تاکہ اللہ کی حجت ان پر تمام ہوجائے اور یہ اپنا پیمانہ اچھی طرح بھر لیں۔ تم ان کو کچھ عرصے تک دیکھو کہ یہ کیا بنا رہے ہیں، یہ کبھی عنقریب دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا بنایا اور اس کا انجام کسی شکل میں ان کے سامنے آیا !