Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 22

  1. اُحْشُرُوا الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ اَزْوَاجَهُمْ وَ مَا كَانُوْا یَعْبُدُوْنَۙ﴿22﴾

    1. اُحْشُرُواتم جمع کرو
    2. الَّذِيْنَ ظَلَمُوْاوہ جنہوں نے ظلم کیا (ظالم)
    3. وَاَزْوَاجَهُمْاور ان کے جوڑے (ساتھی)
    4. وَمَااور جس
    5. كَانُوْا يَعْبُدُوْنَوہ پرستش کرتے تھے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جمع کرو ان کو جنہوں نے ظلم کیا اور ان کے ہم مشریوں کو اور ان کو جن کو یہ اللہ کے سوا پرستش کرتے رہے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
احشروالذین ظلموا و ازواجھم وما کانوا یعبدون، من دون اللہ فاھدوھم الی صراط الجحیم (23-22) الذین ظلموا سے مراد مشرکین ہیں۔ اس لئے کہ سب سے بڑا ظلم شرک ہی ہے۔ یہاں قرینہ دلیل ہے کہ اشارہ خاص طور پر ائمہ شرک کی طرف ہے۔ لفظ ازواج یہاں ہم مشریوں، اتباع اور پیرو کاروں کے لئے استعمال ہوا ہے۔ ماکانوا یعبدون سے مراد ان کے شرکائے جن اور وہ اصنام و احجار ہیں جن کی وہ پرستش کرتے رہے تھے۔ قیامت کے دن ان سب کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرشتوں کو حکم ہوگا کہ ان سب کو اکٹھا کر کے ان کو جہنم کا رستہ دکھائو۔