تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 31
فَحَقَّ عَلَیْنَا قَوْلُ رَبِّنَاۤ١ۖۗ اِنَّا لَذَآئِقُوْنَ﴿31﴾
- فَحَقَّپس ثابت ہوگئی
- عَلَيْنَاہم پر
- قَوْلُبات
- رَبِّنَآ ڰہمارا رب
- اِنَّابیشک ہم
- لَذَآئِقُوْنَالبتہ چکھنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس ہمارے اوپر رب کی بات پوری ہوتے رہی۔ ہم کو اس کا مزا چکھنا ہی ہوگا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فعس علینا قول ربنا ترانا لذا آئفون فاغوینکم انا کناغوین (32-31)
یہ بھی لیڈروں ہی کی بات نقل ہوئی ہے کہ اب ایک دوسرے پر الزام تھوپنے سے کچھ حاصل نہیں۔ مجرم ہم بھی ہیں اور تم بھی ہو اس وجہ سے خدا کی وہ بات جو اس نے ابلیس کے چیلنج کے جواب میں فرمائی تھی کہ میں تجھ کو اور تیری پیروی کرنے والوں کو جہنم میں بھر دوں گا ہم دونوں پر پوری ہوچکی ہے۔ اب ہم کو لازماً وہ عذاب چکھنا ہے جو ہمارے جیسے امت زوروں کے لئے مقدر ہے فاغوبنکم انا کنا محسوین یعنی ہم سزا اور ملامت اس صورت میں ہوتے جب ہم خود نیک ہوتے اور تم کو بد بنانے کی کوشش کرتے۔ ہم جو کچھ خود تھے وہی ہم نے تم کو بنانے کی کوشش کی۔ یہ تمہاری بےبصیرتی تھی کہ تم نے ہماری پیروی کی اور اس سے بڑی بےبصیرتی یہ ہے کہ ہمارے پیروی کا جو انجام سامنے آیا ہے اس کے لئے مورد الزام ہم کو ٹھہراتے ہو ! آخر اندرائن سے تم نے سیب کھانے کی توقع کیوں کی ؟