Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 33

  1. فَاِنَّهُمْ یَوْمَئِذٍ فِی الْعَذَابِ مُشْتَرِكُوْنَ﴿33﴾

    1. فَاِنَّهُمْپس بیشک وہ
    2. يَوْمَئِذٍاس دن
    3. فِي الْعَذَابِعذاب میں
    4. مُشْتَرِكُوْنَمشترک (شریک)
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس وہ سب اس دن عذاب میں شریک ہوں گی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فانھم یومئذ فی العذاب متبرکون (33) لیڈر اور پیرو دونوں جہنم میں مطلب یہ ہے کہ اس دن عوام کا یہ عذر کچھ کام نہیں آئے گا کہ ان کی گمراہی کے ذمہ دار دوسروں میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کو اتنی عقل دی ہے کہ وہ حق و باطل میں امتیاز کرسکے، بالخصوص جب کہ باطل کے مقابلے میں حق کی دعوت دینے والے بھی موجود ہوں۔ اس وجہ سے ایسے عوام اور ایسے لیڈر دونوں عذاب میں حصہ دار ہوں گے۔