تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 34
اِنَّا كَذٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِیْنَ﴿34﴾
- اِنَّابیشک ہم
- كَذٰلِكَاسی طرح
- نَفْعَلُکرتے ہیں
- بِالْمُجْرِمِيْنَمجرموں کے ساتھ
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی کریں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
انا کذلک نفعل بالمجرمین، انھم کانوا اذا قیل لھم لا الہ الا اللہ یستکبرون، وقولون اینا لتارکوآ ایھتینا لشاء مجنون (36-34)
مجرمین قریش کا انجام
آخرت میں پیش آنے والا ماجرن سکر اب یہ کلام کو مطابق حال کردیا کہ یہ صرف دوسروں ہی کی سرگزشت نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کا یہی معاملہ تمام مجرموں کے ساتھ ہوگا۔ ان کا جرم یہ تھا کہ جب ان کو دعوت دی جاتی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو وہ غرور سے اکڑتے اور کہتے کہ بھلا ہم ایک خبطی شاعر کے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں ! تو جب یہی بات آج کے لوگ اپنے رسول کو کہتے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ یہی صورت ان کو پیش نہ آئے۔ اللہ تعالیٰ کا معاملہ تو تمام مجرموں کیساتھ ایک ہی ہوگا۔