Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 54

Tafseer
  1. قَالَ هَلْ اَنْتُمْ مُّطَّلِعُوْنَ﴿54﴾

    1. قَالَوہ کہنے لگا
    2. هَلْکیا
    3. اَنْتُمْتم
    4. مُّطَّلِعُوْنَجھانکنے والے ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہے گا ذرا جھانک کے دیکھو تو سہی !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قال ھل انتم مطلعون اس کے بعد وہ ساتھیوں سے کہیں گے ذرا دیکھو تو سہی اس کا کیا بنا ! یہ اسلوب کلام، عربی میں کسی کو کسی کام پر ابھارنے کے لئے آتا ہے جس طرح ہم کہتے ہیں ذرا معلوم تو کرو بھلا ! ذرا جھانک کے دیکھو تو سہی ! مطلب یہ کہ جس سزا کے دن کو وہ اتنا مستعبد سمجھتا تھا کہ اس کے خلاف روز مجھ سے لڑتا تھا وہ دن تو آگیا، اب ذرا اس کا پتہ کرو کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے !