تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 56
Tafseerقَالَ تَاللّٰهِ اِنْ كِدْتَّ لَتُرْدِیْنِۙ﴿56﴾
- قَالَوہ کہے گا
- تَاللّٰهِاللہ کی قسم
- اِنْ كِدْتَّتو قریب تھا
- لَتُرْدِيْنِکہ تو مجھے ہلاک کر ڈالے
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہے گا، خدا کی قسم ! تم تو مجھے تباہ ہی کردینے والے تھے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قال تاللہ … لکنت من المخضرین اس کے بعد وہ اس کو لتاڑیں گے کہ ظالم تو مجھے بھی لے ڈوبا تھا، یہ تو اللہ کا فضل ہوا کہ تمہارے فریب سے میں محفوظ رہا۔ ورنہ آج جس طرح تم اس عذاب میں گرفتار ہو اسی طرح میں بھی گرفتار ہوتا !