تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 69
Tafseerاِنَّهُمْ اَلْفَوْا اٰبَآءَهُمْ ضَآلِّیْنَۙ﴿69﴾
- اِنَّهُمْبیشک ان
- اَلْفَوْاانہوں نے پایا
- اٰبَآءَهُمْاپنے باپ دادا
- ضَآلِّيْنَگمراہ (جمع)
Translation · Tadabbur-e-Quran
انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہی میں پایا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
انھم القوابآء ھم ضاتین، فھم علی ثرھم یھرعوکن (70-69)
گمراہی کی اصل علت
یہ ان کی تمام گمراہی کی اصل علت کا پتہ دیا ہے کہ انہوں نے اپنی عقل و بصیرت سے کام نہیں لیا بلکہ آنکھیں بند کر کے اپنے باپ دادا کے طریقہ کی پیروی کی۔ ان کے باپ دادا گمراہ تھے، انہی کی گمراہی انہوں نے اختیار کرلی اور جب اللہ کے رسولوں نے ان کو عقل سے کام لینے اور حق و باطل میں امتیاز کرنے کی دعوت دی تو انہوں نے نہایت غرور سے یہ کہہ کے ان کی دعوت رد کردی کہ بھلا ایک خبطی شاعر کے کہنے سے ہم اپنے ان معبودوں کو چھوڑ دیں گے جن کی پوجا ہمارے باپ دادا کرتے آئے ! … اس سے معلوم ہوا کہ اندھی تقلید گمراہی کے سب سے بڑے عوامل میں سے ہے۔ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ انسان کی عقل اور اس کے ارادہ کا امتحان کر رہا ہے اس وجہ سے جو شخص اپنی عقل اور اپنے ارادے کو معطل رکھے گا وہ خدا کے امتحان میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔