تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 76
Tafseerوَ نَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِیْمِ٘ۖ﴿76﴾
- وَنَجَّيْنٰهُاور ہم نے نجات دی اسے
- وَاَهْلَهٗاور اس کے گھر والے
- مِنَسے
- الْكَرْبِمصیبت
- الْعَظِيْمِبڑی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے اس کو اور اس کے لوگوں کو بہت بڑی کلفت سے نجات دی
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ونجینہ ودحلہ من الکرب العظیم، وجعلنا ذریتہ ھم الباقین (77-76)
فرمایا کہ ہم نے نوح اور اس کے ساتھیوں کو اس عظیم آفت سے محفوظ رکھا جس میں نوح کی پوری قوم مبتلا ہوئی۔ اھل سے مراد ان کے تمام باایمان اہل و عیال ہیں اگرچہ اس لفظ کا اطلاق جیسا ہے اس کے محل میں ہم وضاحت کرچکے ہیں، کسی شخص کے اتباع پر بھی ہوتا ہے لیکن حضرت نوح ؑ پر معلوم ہوتا ہے کہ ان کی ذریت ہی کے کچھ لوگ ایمان لائے اور وہی لوگ باقی رہنے والے بنے جن سے از سر نو یہ دنیا آباد ہوئی۔ باقی سارے لوگ اپنی سرکشی کی پاداش میں غرق کردیئے گئے۔