Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 37. As-Saaffaat · Ayah 78

Tafseer
  1. وَ تَرَكْنَا عَلَیْهِ فِی الْاٰخِرِیْنَ٘ۖ﴿78﴾

    1. وَتَرَكْنَااور ہم نے چھوڑا
    2. عَلَيْهِاس پر۔ اس کا
    3. فِيمیں
    4. الْاٰخِرِيْنَبعد میں آنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے اس کے طریقہ پر پچھلوں میں ایک گروہ کو چھوڑا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وشرکنا علیہ فی الاخسرین (78) دعوت کے فرغ کی بشارت اس ٹکڑے میں ایک مضاف اور ترکنا کا مفعول عربیت کے معرو قاعدے کے مطابق محذوف ہیں یہ محذوفات کھول دیجیے تو پوری بات یوں ہوگی کہ ہم نے اس کی ملت پر پچھلوں میں سے ایک گروہ کو قائم رکھا یہ ان کی دعوت کی کامیابی کی طرف اشارہ ہے کہ ان کے دشمنوں کی تمام مخالفت کے علی الرغم اللہ تعالیٰ نے ان کی دعوت کو فروغ دیا۔ اخلاف میں ان کے حاملین پیدا ہوئے اور ان کے دشمن نیست و نابود ہوئے۔ اس میں بھی آنحضرت ﷺ کے لئے بشارت ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری دعوت کو فروغ دے گا، آنے والی نسلوں میں یہ قائم و دائم رہے گی اور جو لوگ آج تمہاری مخالفت میں سرگرم ہیں ان کا کوئی نام لینے والا بھی بای نہیں رہے گا۔