Tadabbur-e-Quran - Saad : 25
فَغَفَرْنَا لَهٗ ذٰلِكَ١ؕ وَ اِنَّ لَهٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰى وَ حُسْنَ مَاٰبٍ
فَغَفَرْنَا : پس ہم نے بخش دیا لَهٗ : اس کی ذٰلِكَ ۭ : یہ وَاِنَّ : اور بیشک لَهٗ : اس کے لیے عِنْدَنَا : ہمارے پاس لَزُلْفٰى : البتہ قرب وَحُسْنَ : اور اچھا مَاٰبٍ : ٹھکانا
تو ہم نے اس کو معاف کردیا اور بیشک اس کے لئے ہمارے پاس خاص مقام قرب اور اچھا انجام ہے۔
فغفرنا لہ ذلک ط وان لہ عند مالزلفی وحسن ماب (25) توبہ آدمی کے مرتبہ کو اور بڑھا دیتی ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت دائود ؑ کے اس تنبہ او استغفار کے بعد ان کی غلطی معاف فرما دی اور چونکہ ہر سچی توبہ آدمی کے مرتبہ کو پہلے سے زیادہ بڑھا دیتی ہے اور ہر رجوع الی اللہ سے اس کو مزید قرب حاصل ہوتا ہے اس وجہ سے ان کے مراتب میں اللہ کے ہاں اضافہ ہوا۔
Top