Tadabbur-e-Quran - Saad : 52
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ اَتْرَابٌ
وَعِنْدَهُمْ : اور ان کے پاس قٰصِرٰتُ : نیچے رکھنے والیاں الطَّرْفِ : نگاہ اَتْرَابٌ : ہم عمر
اور ان کے پاس شرمیلی ہم سن حوریں ہوں گی۔
وعندھم قصرت الطرف اتراب قصرت الطرف باحیا اور شرمیلی نازنینوں کو کہتے ہیں۔ عرب اور دنیا کے تمام شرفاء میں عورت کی سب سے اعلیٰ صفت یہی سمجھی گئی ہے۔ اتراب ع کے معنی ہم سن کے ہیں یعنی ان کی تکمیل مسرت کے لئے ان کے پہلو بہ پہلو شرمیلی اور ہم سن نازنین بھی ہوں گی۔ ھذا ماتوعدون … الایۃ یعنی یہ نعمتیں دے کر انکو باتیا جائے گا کہ جن نعمتوں کی بشارت آج کے دن کے لئے آپ لوگوں کو دی گئی تھی وہ یہ حاض رہیں۔ اللہ نے اپنا وعدہ پورا کردیا۔ جو کچھ آپ لوگوں کو ملا ہے اس میں برابر اضافہ ہوتا رہے گا۔ اس کے ختم ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں۔
Top