Tadabbur-e-Quran - Saad : 53
هٰذَا مَا تُوْعَدُوْنَ لِیَوْمِ الْحِسَابِ
ھٰذَا : یہ مَا : جو ۔ جس تُوْعَدُوْنَ : وعدہ کیا جاتا ہے تم سے لِيَوْمِ الْحِسَابِ : روز حساب کے لیے
یہ ہے وہ چیز جس کی حساب کے دن کے لئے تم کو بشارت دی جاتی ھتی۔
ھذا وان للطغین لشرماب (55) لاغیوں کی سزا یعنی ایک طرف متقیوں کے لئے یہ نعمتیں اور نوازشیں ہوں گی اور دوسری طرف طاغیوں اور سرکشوں کے لئے نہایت برا ٹھکانا ہوگا۔ طاغیوں سے مراد ہی لوگ ہیں جن کا ذکر شروع سورة میں ببل الذین کفروافی عذۃ و شقاق سے ہوا ہے یعنی جو اللہ تعالیٰ کی یاد دہانی سے خدا کی طرف متوجہ ہونے کے بجائے اس کا مذاق اڑاتے اور اللہ کے رسول سے جھگڑتے ہیں۔
Top