Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 38. Saad · Ayah 57

  1. هٰذَا١ۙ فَلْیَذُوْقُوْهُ حَمِیْمٌ وَّ غَسَّاقٌۙ﴿57﴾

    1. ھٰذَا ۙیہ
    2. فَلْيَذُوْقُوْهُپس اس کو چکھو تم
    3. حَمِيْمٌکھولتا ہوا پانی
    4. وَّغَسَّاقٌاور پیپ
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ کھولتا ہوا پانی اور پیپ ہے۔ پس یہ لوگ اس کو چکھیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ھذا ولیذوقوہ حمیم وعاق واخرمن شکلۃ ازواج (58-57) ھذا ط فلیذوقوہ حمیم وغاق حمیم گرم کھولتے پانی کو کہتے ہیں اور غساق کے معنی پیپ کے ہیں یعنی انکو اشارے سے بتا دیا جائے گا کہ یہ چیزیں ہیں ان کو چکھیں اسکے بعد ان نفرت انگیز چیزوں میں سے دو کا ذکر کر کے یہ فرما دیا کہ اسی قبیل کی دوسری مختلف النوع نفرت انگیز چیزیں بھی ہوں گی جو ذکر کے لالئق نہیں۔ یہ امر یہاں ملحوظ رہے کہ یہ چیزیں ان دوزخیوں کو نزل یعنی اولین سامان ضیافت کے طور پر ملیں ی۔ اصل عذاب کا دور اس کے بعد شروع ہوگا۔