تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 38. Saad · Ayah 59
هٰذَا فَوْجٌ مُّقْتَحِمٌ مَّعَكُمْ١ۚ لَا مَرْحَبًۢا بِهِمْ١ؕ اِنَّهُمْ صَالُوا النَّارِ﴿59﴾
- ھٰذَایہ
- فَوْجٌایک جماعت
- مُّقْتَحِمٌگھس رہے ہیں
- مَّعَكُمْ ۚتمہارے ساتھ
- لَا مَرْحَبًۢانہ ہو کوئی فراخی
- بِهِمْ ۭانہیں
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- صَالُوا النَّارِداخل ہونے والے جہنم میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ بھیڑ بھی تمہارے ساتھ ہی جہنم میں پڑنے والی ہے۔ ان پر خدا کی مار ! یہ تو دوزخ میں پڑنے والے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ھذا فوج مفتحم معکم لا مرحبا بھم انھم صالوا النار (59)
اہل دوزخ کی توتکار
اوپر کی آیت میں لفظ طاغین دلیل ہے کہ یہ کفر کے سرغنوں اور لیڈروں کا بیان ہے اب یہ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے پیروئوں کی بھیڑ بھی ان کے سامنے لائی جائے گی اور ان کو خبر دی جائے گی کہ یہ لوگ بھی تمہارے ساتھ ہی جہنم میں پڑنے والے ہیں۔ وہ فوراً کہیں گے کہ یہ دفع ہوں، آخر یہ بھی تو جہنم ہی میں پڑنے والے بنے !