Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 38. Saad · Ayah 64

  1. اِنَّ ذٰلِكَ لَحَقٌّ تَخَاصُمُ اَهْلِ النَّارِ۠ع﴿64﴾

    1. اِنَّ ذٰلِكَبیشک یہ
    2. لَحَقٌّبالکل سچ
    3. تَخَاصُمُباہم جھگڑتا
    4. اَهْلِ النَّارِاہل دوزخ
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک اہل دوزخ کی یہ باہمی توتکار ایک امر واقعی ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ان ذلک لحق تخاصم اھل النار (64) ذلک کا اشرہ تخاصم اھل النار کی طرف ہے، تخاصم کے معنی باہمی توتکار اور جھگڑے کے ہیں۔ فرمایا کہ اہل دوزخ کی جس توتکار کا ذکر ہوا یہ ایک امر واقعی ہے اس کو کوئی خواب و خیال نہ سمجھے۔ آج جو لوگ حق کی مخالفت میں ایک دوسرے کے لیڈر اور پیرو بنے ہوئے ہیں وہ جو کچھ کریں اس انجام کو سامنے رکھ کر کریں۔