Tadabbur-e-Quran - Saad : 82
قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَاُغْوِیَنَّهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ
قَالَ : اس نے کہا فَبِعِزَّتِكَ : سو تیری عزت کی قسم لَاُغْوِيَنَّهُمْ : میں ضرور انہیں گمراہ کروں گا اَجْمَعِيْنَ : سب
اس نے کہا، تیری عظمت کی قسم ! میں ان سب کو گمراہ کر کے رہوں گا ،
قال فبعزتک لاغرینھم اجمعین، الا عبادک منھم المخلین (83-82) جب اس کو یہ مہلت مل گئی تو اس نے بڑے طنطنہ کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کی عزت و عظمت کی قسم کھا کر کہا کہ اب میں ان سب کو گمراہ کر کے چھوڑوں گا اور ان میں سے بجز ان کے جن کو تو نے اپنی بندگی کے لئے خاص کرلیا ہو، سب میرے فتراک ضلالت کے پیغمبر ہو کے رہیں گے۔ یعنی میں یہ بابت کر دوں گا کہ اس انسان کو تو نے جس عزت و شرف کا اہل سمجھا ہے یہ ہرگز اس کا اہل نہیں ہے اور میں اس کو سجدہ نہ کرنے میں بالکل بجانب حق ہوں۔
Top