تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 50
قَدْ قَالَهَا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَمَاۤ اَغْنٰى عَنْهُمْ مَّا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿50﴾
- قَدْ قَالَهَایقینا یہ کہا تھا
- الَّذِيْنَجو لوگ
- مِنْسے
- قَبْلِهِمْان سے پہلے
- فَمَآ اَغْنٰىتو وہ نہ دور کیا
- عَنْهُمْان سے
- مَّاجو
- كَانُوْا يَكْسِبُوْنَوہ کرتے تھے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان سے پہلے والوں نے بھی یہ بات کہی تو ان کی کمائی ان کے کچھ کام آنے والی نہ بنی۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قدقا لھا الذین من قبلھم فما اغنی عنھم ماکانوا یکسبون 50
یعنی یہ بات ان سے پہلے والوں نے بھی کہی۔ اشارہ انما اونیثہ علی علم والی بات کی طرف ہے کہ قریش کے ان متردین سے پہلے بھی یہ دعوے کنے والے گزر چکے ہیں جن میں سے ایک مدعی … ق اورن کے قول کا حوالہ اوپر گزرا فرمایا کہ اس غرور میں جو بھی مبتلاہئوے جب وہ خدا کی پکڑ میں آگئے تو وہ چیزیں ان کے کچھ بھی کام آنے والی نہیں بن سکیں جو بزعم خویش انہوں نے اپنی قابلیت اور سائنس کے ذریعہ سے حاصل کی تھیں۔ چناچہ ق اورن کی مثال خود قرآن میں بیان ہوئی ہے کہ وہ اپنے آپ کو تجارت اور مالیات کا بڑا ماہ رسمجھتا تھا لیکن خدا نے اس کا سارا خزانہ اس کے سمیت زمین میں دھنسا رہا اور اس وقت اس کی کوئی تدبیر اس کے کچھ کام نہ آسکی۔