تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 10
Tafseerاِنَّ الَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ اَمْوَالَ الْیَتٰمٰى ظُلْمًا اِنَّمَا یَاْكُلُوْنَ فِیْ بُطُوْنِهِمْ نَارًا١ؕ وَ سَیَصْلَوْنَ سَعِیْرًا۠ع﴿10﴾
- اِنَّبیشک
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَاْكُلُوْنَکھاتے ہیں
- اَمْوَالَمال
- الْيَتٰمٰىیتیموں
- ظُلْمًاظلم سے
- اِنَّمَااس کے سوا کچھ نہیں
- يَاْكُلُوْنَوہ بھر رہے ہیں
- فِيْمیں
- بُطُوْنِھِمْاپنے پیٹ
- نَارًاآگ
- وَسَيَصْلَوْنَاور عنقریب داخل ہونگے
- سَعِيْرًاآگ (دوزخ)
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو لوگ ظلم و ناانصافی سے یتیموں کے مال ہڑپ کر رہے ہیں وہ تو بس اپنے پیٹوں میں آگ بھر رہے ہیں اور وہ دوزخ کی بھڑکتی آگ میں پڑیں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آخر میں آخری تنبیہ فرمائی کہ جو لوگ ظلم و حق تلفی کی راہ سے اپنے پیٹوں میں یتیموں کے مال بھر رہے ہیں وہ انجام کار کے اعتبار سے اپنے پیٹوں میں آگ بھر رہے ہیں اور آخرت میں وہ اس آگ کو لیے ہوئے دوزخ کی بھڑکتی آگ میں پڑیں گے۔
اگلی آیات 11 تا 14 کا مضمون :۔
آگے تقوی عدل اور رحم کے انہی تقاضوں کے مطابق جن پر اسلامی معاشرے کی بنیاد قائم ہے اس شرعی تقسیم وراثت کی وضاحت فرما دی جس کی طرف ساتویں آیت میں اشارہ ہوا تھا تاکہ ظلم وحق تلفی اور نزاع و اختلاف کے ایک بہت بڑے سبب کا خاتمہ ہوجائے۔