Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 9

Tafseer
  1. وَ لْیَخْشَ الَّذِیْنَ لَوْ تَرَكُوْا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّیَّةً ضِعٰفًا خَافُوْا عَلَیْهِمْ١۪ فَلْیَتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْیَقُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًا﴿9﴾

    1. وَلْيَخْشَاور چاہیے کہ ڈریں
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ
    3. لَوْ تَرَكُوْااگر چھوڑ جائیں
    4. مِنْسے
    5. خَلْفِھِمْاپنے پیچھے
    6. ذُرِّيَّةًاولاد
    7. ضِعٰفًاناتواں
    8. خَافُوْاانہیں فکر ہو
    9. عَلَيْھِمْان کا
    10. فَلْيَتَّقُواپس چاہیے کہ وہ ڈریں
    11. اللّٰهَاللہ
    12. وَلْيَقُوْلُوْااور چاہیے کہ کہیں
    13. قَوْلًابات
    14. سَدِيْدًاسیدھی
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان لوگوں کو ڈرنا چاہئے جو اپنے پیچھے اگر ناتواں بچے چھورتے تو ان کے معاملہ میں بہت اندیشہ ناک ہوتے پس انہیں چاہئیے کہ اللہ سے دریں اور سیدھی بات زبان سے نکالیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فرمایا کہ یہ بات بھولنی نہیں چاہئے کہ جس طرح دوسروں کے بچے یتیم ہوئے ہیں اسی طرح ان کے بچے بھی یتیم ہو سکتے تھے۔ پھر سوچیں کہ اگر یہ اپنے پیچھے یتیم چھوڑتے تو ان کے دل میں ان سے متعلق کیا کچھ انیدشے ہوتے اس وجہ سے اللہ سے ڈرنا چاہئے اور سیدھی بات کرنی چاہئے۔