Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 113

  1. وَ لَوْ لَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ وَ رَحْمَتُهٗ لَهَمَّتْ طَّآئِفَةٌ مِّنْهُمْ اَنْ یُّضِلُّوْكَ١ؕ وَ مَا یُضِلُّوْنَ اِلَّاۤ اَنْفُسَهُمْ وَ مَا یَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَیْءٍ١ؕ وَ اَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَیْكَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ١ؕ وَ كَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَیْكَ عَظِیْمًا﴿113﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. لَانہ
    3. فَضْلُ اللّٰهِاللہ کا فضل
    4. عَلَيْكَآپ پر
    5. وَرَحْمَتُهٗاور اس کی رحمت
    6. لَهَمَّتْتو قصد کیا ہی تھا
    7. طَّآئِفَةٌایک جماعت
    8. مِّنْھُمْان میں سے
    9. اَنْ يُّضِلُّوْكَکہ آپ کو بہکا دیں
    10. وَمَااور نہیں
    11. يُضِلُّوْنَبہکا رہے ہیں
    12. اِلَّآمگر
    13. اَنْفُسَھُمْاپنے آپ
    14. وَمَا يَضُرُّوْنَكَاور نہیں بگاڑ سکتے
    15. مِنْ شَيْءٍکچھ بھی
    16. وَاَنْزَلَاور نازل کی
    17. اللّٰهُاللہ
    18. عَلَيْكَآپ پر
    19. الْكِتٰبَکتاب
    20. وَالْحِكْمَةَاور حکمت
    21. وَعَلَّمَكَاور آپ کو سکھایا
    22. مَاجو
    23. لَمْ تَكُنْنہیں تھے
    24. تَعْلَمُتم جانتے
    25. وَكَانَاور ہے
    26. فَضْلُفضل
    27. اللّٰهِاللہ
    28. عَلَيْكَآپ پر
    29. عَظِيْمًابڑا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو ان میں سے ایک گروہ نے یہ ٹھان ہی لی تھی کہ تمہیں بےراہ کر کے رہے گا حالانکہ یہ آپنے آپ ہی کو بےراہ کر رہے ہیں، تمہارا کچھ نہیں بگاڑ رہے ہیں۔ اور اللہ نے تم پر کتاب و حکمت نازل فرمائی اور تمہیں وہ چیز سکھائی جو تم نہیں جانتے تھے اور اللہ کا تم پر بڑا فضل ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكَ وَرَحْمَتُهٗ لَهَمَّتْ طَّاۗىِٕفَةٌ مِّنْھُمْ اَنْ يُّضِلُّوْكَ ۭوَمَا يُضِلُّوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَھُمْ وَمَا يَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَيْءٍ ۭ وَاَنْزَلَ اللّٰهُ عَلَيْكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ ۭ وَكَانَ فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكَ عَظِيْمًا یہ پیغمبر ﷺ کی طرف التفات اور آپ کے واسطے سے مسلمانوں کو تنبیہ ہے کہ یہ اللہ کا تمہارے اوپر خاص فضل و احسان ہے کہ تم ان منافقین کے شر سے محفوظ رہے ورنہ ان کی ایک جماعت کی تو رات دن کوشش اور سازش یہی ہے کہ تمہیں راہ سے بےراہ کرکے رہے لیکن اللہ نے اپنے فضلِ خاص سے تمہیں کتاب و حکمت کی جو روشنی عطا فرمائی ہے اس نے تمہیں لغزش سے محفوظ رکھا۔ اس میں مسلمانوں کو یہ تنبیہ ہے کہ اس گروہ کی آفتوں اور فتنوں سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور ساتھ ہی اس سے محفوظ رہنے کی تدبیر بھی بتا دی کہ اس کا طریقہ یہ ہے کہ کتاب و حکمت کی جو نعمت ان کو ملی ہے اس کی سچے دل سے قدر کریں اور ان لوگوں کے چکموں میں نہ آئیں جو اس سے ہٹ کر اپنی راہ نکال رہے ہیں۔ وَمَا يُضِلُّوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَھُمْ وَمَا يَضُرُّوْنَكَ مِنْ شَيْءٍ میں اس حقیقت نفس الامری کا بیان ہے کہ راہ حق سے منحرف ہو کر چلنے والے اگر راہ حق پر چلنے والوں کو حق سے ہٹانے میں کامیاب نہ ہوسکیں تو پھر وہ اپنی تمام دانش فروشیوں کے باوجود صرف اپنے ہی کو گمراہ کرتے ہیں، جادہ حق پر استوار رہنے والوں کو وہ کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ مطلب یہ ہے کہ تم اپنے موقف حق پر ڈٹے ہوئے دیکھتے رہو کہ یہ تباہی کے کس کھڈ میں جا کر گرتے ہیں۔