Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 24

  1. اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ وَ قَارُوْنَ فَقَالُوْا سٰحِرٌ كَذَّابٌ﴿24﴾

    1. اِلٰىطرف
    2. فِرْعَوْنَفرعون
    3. وَهَامٰنَاور ہامان
    4. وَقَارُوْنَاور قارون
    5. فَقَالُوْاتو انہوں نے کہا
    6. سٰحِرٌجادوگر
    7. كَذَّابٌبڑا جھوٹا
Translation · Tadabbur-e-Quran
فرعون، ہامان اور قارون کی طرف۔ تو انہوں نے کہا کہ یہ تو ایک جادوگر لپاٹیا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فرعون اور اس کے دو بڑے لیڈروں کا ذکر یہاں فرعون کے ساتھ اس کے ان دو بڑے لیڈروں کا بھی ذکر کیا ہے جو حضرت موسیٰ ؑ کی مخالفت میں سب سے زیادہ سرگرم تھے۔ ان دونوں کا ذکر پچھلی سورتوں میں بھی تفصیل سے ہوچکا ہے۔ ان میں سے ایک…قارون… نسلاً اسرائیلی تھا لیکن اس نے فرعونی حکومت کے زیر سایہ بیشمار دولت اکٹھی کرلی تھی اور یہی دولت اس کے لئے حضرت موسیٰ ؑ کی مخالفت کا سب سے بڑا سبب بنی۔ اس کا ذکر سورة قصص میں ہوچکا ہے اور وہاں ہم نے یہ اشارہ کیا ہے کہ اس کے حالات اور ابولہب کے حالات میں بڑی مشابہت ہے۔ یہاں فرعون کے ان لیڈروں کا ذکر کر کے آنحضرت ﷺ کو تسلی دی گئی ہے کہ جس طرح تمہاری مخالفت میں قریش کے لیڈر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اسی طرح موسیٰ ؑ کی مخالفت میں فرعون اور اس کی قوم کے لیڈر اٹھے تھے، لیکن خدا نے ان کو ذلیل و پامال کیا۔ وہی حشر قریش کے ان لیڈروں کا بھی ہوگا، اگر یہ اپنی روش سے باز نہ آئے۔ ’ فقالوا سحر کذاب ‘ یعنی انہوں نے حضرت موسیٰ ؑ کے معجزہ کو تو سحر پر محمول کیا اور ان کے اس دعوے کو کہ خدا نے ان کو رسول بنا کر بھیجا ہے بالکل جھوٹ قرار دیا۔