Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 39

  1. یٰقَوْمِ اِنَّمَا هٰذِهِ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَا مَتَاعٌ١٘ وَّ اِنَّ الْاٰخِرَةَ هِیَ دَارُ الْقَرَارِ﴿39﴾

    1. يٰقَوْمِاے میری قوم
    2. اِنَّمَااس کے سوا نہیں
    3. هٰذِهِیہ
    4. الْحَيٰوةُ الدُّنْيَادنیا کی زندگی
    5. مَتَاعٌ ۡتھوڑا (فائدہ)
    6. وَّاِنَّ الْاٰخِرَةَاور بیشک آخرت
    7. هِىَیہ
    8. دَارُ الْقَرَارِ(ہمیشہ) رہنے کا گھر
Translation · Tadabbur-e-Quran
اے میری قوم، یہ دنیا کی زندگی تو متاع چند روزہ ہے۔ اصل دارالقرار تو آخرت ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آخر کی یاد دہانی انہوں نے فرعون کو چیلنج تو کردیا لیکن دنیوی لیڈروں کی طرح اپنی جمعیت و اکثریت کا رعب نہیں جمایا بلکہ انبیائے کرام کے طریقہ پر لوگوں کو آخرت کی یاد دہانی کی کہ اس دنیا کی زندگی اور اس کا تمام عیش و آرام چند روزہ ہے، اصل قیام کا گھر آخرت ہے تو اس چند روزہ عیش کی خاطر ابدی زندگی تباہ نہیں کرنی چاہئے۔