Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 66

  1. قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِیَ الْبَیِّنٰتُ مِنْ رَّبِّیْ١٘ وَ اُمِرْتُ اَنْ اُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿66﴾

    1. قُلْفرمادیں
    2. اِنِّىْ نُهِيْتُمجھے منع کردیا گیا ہے
    3. اَنْکہ
    4. اَعْبُدَپرستش کروں میں
    5. الَّذِيْنَوہ جن کی
    6. تَدْعُوْنَتم پوجا کرتے ہو
    7. مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
    8. لَمَّاجب
    9. جَآءَنِيَمیرے پاس آگئیں
    10. الْبَيِّنٰتُکھلی نشانیاں
    11. مِنْ رَّبِّيْ ۡمیرے رب سے
    12. وَاُمِرْتُاور مجھے حکم دیا گیا
    13. اَنْ اُسْلِمَکہ میں اپنی گردن جھکادوں
    14. لِرَبِّپروردگار کیلئے
    15. الْعٰلَمِيْنَتمام جہان
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہہ دو ، مجھے اس بات سے روک دیا گیا ہے کہ میں ان کی بندگی کروں جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو جب کہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے واضح آیتیں آچکی ہیں۔ اور مجھے یہ حکم ملا ہے کہ میں اپنے تئیں خداوند عالم کے حوالہ کروں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
مناظرہ بازوں کو فیصلہ کن جواب یہ ان مناظرہ بازوں کو نبی ﷺ کی زبان سے فیصلہ کن جواب دلوایا ہے جو آبائی دیوتائوں کی حمایت میں آپ سے لڑ رہے تھے۔ فرمایا کہ ان کو خبردار کر دو کہ مجھے ان تمام دیوتائوں کی پرستش سے روک دیا گیا ہے جن کو اللہ کے سوا تم پوجتے ہو۔ خواہ تم کتنا ہی زور لگائو میں ان کی پرستش نہیں کرسکتا بالخصوص جب کہ میرے رب کے پاس سے اس باب میں نہایت روشن دلیلیں بھی میرے پاس آچکی ہیں۔ مجھے یہ ہدایت ہوئی ہے کہ میں اپنے آپ کو کلیۃً عالم کے خداوند کے حوالہ کردوں یعنی عبادت بھی اسی کی کروں اور اطاعت بھی اسی کی کروں… یہ اعلان برأت اس لئے کیا گیا کہ مخالفین کے ذہن کے کسی گوشہ میں اگر یہ توقع ہو کر وہ دبائو ڈال کر آپ کو کچھ نرم کرلیں گے تو وہ اس سے بالکل ہی مایوس ہوجائیں۔