تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 8
رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ﴿8﴾
- رَبَّنَااے ہمارے رب
- وَاَدْخِلْهُمْاور انہیں داخل کرنا
- جَنّٰتِ عَدْنِۨہمیشگی کے باغات
- الَّتِيْوہ جن کا
- وَعَدْتَّهُمْتو نے ان سے وعدہ کیا
- وَمَنْاور جو
- صَلَحَصالح ہیں
- مِنْسے
- اٰبَآئِهِمْان کے باپ دادا
- وَاَزْوَاجِهِمْاور انکی بیویوں
- وَذُرِّيّٰتِهِمْ ۭاور ان کی اولاد
- اِنَّكَبیشک تو
- اَنْتَ الْعَزِيْزُتو ہی غالب
- الْحَكِيْمُحکمت والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اے ہمارے رب ! ان کو ہمیشگی کے ان باغوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔ اور ان کو بھی جوان کے آباء اور ازواج و ذریات میں سے جنت کے لائق ٹھہریں۔ بیشک عزیز و حکیم تو ہی ہے۔