Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 41. Fussilat · Ayah 1

  1. حٰمٓۚ﴿1﴾

    1. حٰمٓحا۔ میم
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ حٰمٓ ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ا۔ الفاظ کی تحقیق اور آیات کی وضاحت (1۔ 2) حٰمٓ اس سورة کا قرآنی نام ہے۔ پچھلی سورة میں ہم اشارہ کرچکے ہیں کہ جو سورتیں اس نام سے موسوم ہیں ان سب میں مضامین مشترک سے ہیں۔ تالیف کلام اگرچہ یوں بھی ہو سکتی ہے کہ اس کو مبتدا مان کر بعد کے جملہ کو اس کی خبر قرار دیجئے لیکن ہمارے نزدیک یہ مستقل جملہ ہے اور مبتداء اس میں محذوف ہے۔ ترجمہ میں ہم نے اس کو کھول دیا ہے۔ تنزیل من الرحمن الرحیم میں بھی مبتداء میرے نزدیک حذف ہے یعنی یہ قرآن خدائے رحمان ظاہر کرنا بھی ہے جو قرآن جیسی عظیم رحمت کی ناقدری اور اس پر ایمان لانے کے بجائے اس عذاب کا مطالبہ کر رہے تھے جس سے قرآن ان کو آگاہ کر رہا تھا۔ گویا ان کو بتایا جا رہا ہے کہ خدائے رحمان و رحیم نے تو ان کے لئے ایک عظیم برکت و رحمت نازل فرمائی لیکن وہ اپنی شامت کے باعث رحمت کی جگہ نقمت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ آگے کی آیات سے بالتدریج یہ مضمون واضح ہوتا جائے گا۔