Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 41. Fussilat · Ayah 3

  1. كِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰیٰتُهٗ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَۙ﴿3﴾

    1. كِتٰبٌایک کتاب
    2. فُصِّلَتْجدا جدا (واضح) کردی گئیں
    3. اٰيٰتُهٗاس کی آیتیں
    4. قُرْاٰنًاقرآن
    5. عَرَبِيًّاعربی (زبان) میں
    6. لِّقَوْمٍان لوگوں کے لئے
    7. يَّعْلَمُوْنَوہ جانتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ ایسی کتاب ہے جس کی آیتوں کی تفصیل عربی قرآن کی صورت میں ان لوگوں کے لئے کی گئی ہے جو جاننا چاہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اہل عرب پر قرآن کا خاص حق یہ خبر کے بعد دوسری خبر اور اللہ تعالیٰ کی اس رحمت و عنایت کی تفصیل ہے جو قرآن کی صورت میں خاص طور پر اس نے اہل عرب پر فرمائی کہ اس کو عربی زبان میں اتارا تاکہ ان کو اس کلام کے سمجھنے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ یہ اعتراض اٹھاتے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی کی وضاحت ان کے لئے خود ان کی زبان میں کیوں نہیں فرمائی ؟ چناچہ آگے اسی سورة میں اسی بات کی وضاحت یوں فرمائی گئی ہے۔