تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 41. Fussilat · Ayah 54
اَلَاۤ اِنَّهُمْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآءِ رَبِّهِمْ١ؕ اَلَاۤ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَیْءٍ مُّحِیْطٌ۠ع﴿54﴾
- اَلَآخوب یاد رکھو
- اِنَّهُمْبیشک وہ
- فِيْ مِرْيَةٍشک میں
- مِّنْ لِّقَآءِملاقات سے
- رَبِّهِمْ ۭاپنا رب
- اَلَآیاد رکھو !
- اِنَّهٗبیشک وہ
- بِكُلِّ شَيْءٍہر شے کا
- مُّحِيْطٌاحاطہ کئے ہوئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
آگاہ کہ یہ لوگ اپنے رب کے حضور پیشی کے باب میں شک میں ہیں ! آگاہ کہ وہ ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
الاانھم فی مریۃ من لقآء ربھم الا انہ بکل شیء محیط (54)
یہ آخر میں ان معاندین کی اصل علت فساد سے پردہ اٹھایا ہے کہ ان کی اصلی بیماری یہ ہے کہ یہ اپنے رب کے حضور پیشی کے باب میں مشتبہ ہیں۔ ان کے اس اشتباہ نے انہیں زندگی کے معاملات میں ناعاقبت اندیش اور حق کی مخالفت میں دلیر بنا دیا ہے۔ انہیں اچھی طحر آگاہ کر دو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے، کوئی چیز بھی اس کے حیطہ اقتدار سے باہر نہیں ہے۔ وہ جو کچھ چاہے گا اور جب چاہے گا، کر ڈالے گا۔ نہ کوئی اس کے قبضہ قدرت سے باہر نکل سکتا اور نہ کوئی اس کے کسی ارادے میں مزاحم ہو سکتا۔ بتوفیق ایزدی ان سطور پر اس سورة کی تفسیر تمام ہوئی۔ فالحمد للہ علی ذلک
رحمان آباد
24 اکتوبر 1975 ء
18 شوال 1395 ھ