Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 42. Ash-Shura · Ayah 47

  1. اِسْتَجِیْبُوْا لِرَبِّكُمْ مِّنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ١ؕ مَا لَكُمْ مِّنْ مَّلْجَاٍ یَّوْمَئِذٍ وَّ مَا لَكُمْ مِّنْ نَّكِیْرٍ﴿47﴾

    1. اِسْتَجِيْبُوْامان لو۔ قبول کرلو
    2. لِرَبِّكُمْاپنے رب کے لیے (اپنے رب کی بات کو)
    3. مِّنْسے
    4. قَبْلِاس (سے) پہلے
    5. اَنْ يَّاْتِيَکہ آجائے
    6. يَوْمٌایک دن
    7. لَّا مَرَدَّ لَهٗنہیں پھرنا اس کے لیے۔ ٹلنا اس کے لیے
    8. مِنَ اللّٰهِاللہ کی طرف سے
    9. مَا لَكُمْنہیں تمہارے لیے
    10. مِّنْ مَّلْجَاٍکوئی جائے پناہ
    11. يَّوْمَئِذٍاس دن
    12. وَّمَا لَكُمْاور نہیں تمہارے لیے
    13. مِّنْ نَّكِيْرٍکوئی انکار کرنا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اپنے رب کی دعوت پر لبیک کہو قبل اس کے کہ اللہ کی طرف سے ایک ایسا دن آدھمکے جو ٹالا نہ جاسکے گا اس دن تمہارے لئے نہ کوئی پناہ ہوگی اور نہ تم کسی چیز کو رد کرسکو گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
استجیبوا لربکم من قبل ان یاتی یوم لا مردلہ من اللہ ط مالکم من ملجاء یومئذ وما لکم من نکیر (47) من اللہ کا تعلق میرے نزدیک ان یاتی یوم سے ہے اور لامردلہ یوم کی صفت ہے۔ دعوت بطور زجر و تنبیہ یہ دعوت بطور زجر و تنبیہ ہے۔ فرمایا کہ اب بھی وقت باقی ہے کہ اپنے رب کی دعوت قبول کر کے اپنی عاقبت سنوار لو۔ ورنہ یاد رکھو کہ جب تمہارے رب کی طرف سے وہ دن آجائے گا جو اٹل ہے تو اس وقت تمہارا اس کو قبول کرنا اور نہ کرنا دونوں یکساں ہوگا۔ اس دن نہ تمہارے لیء کوئی پناہ ہوگی اور نہ اس دن تم کسی چیز کو رد کرسکو گے۔ جو کچھ تمہارا سامنے آئے گا بےچون و چرا اس کے آگے سر جھکا دینا پڑے گا۔ نکیر کا ترجمہ عامطور پر لوگوں نے انکار کیا لیکن اس کا صحیح مفہوم کسی ناگوار چیز کو احسان غیرت کے ساتھ دیا دفع کرنا ہے۔ اس کی تحقیق اس کے محل میں ہوچکی ہے۔