Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 43. Az-Zukhruf · Ayah 27

  1. اِلَّا الَّذِیْ فَطَرَنِیْ فَاِنَّهٗ سَیَهْدِیْنِ﴿27﴾

    1. اِلَّا الَّذِيْمگر وہ ذات
    2. فَطَرَنِيْجس نے پیدا کیا مجھ کو
    3. فَاِنَّهٗتو بیشک وہ
    4. سَيَهْدِيْنِعنقریب رہنمائی کرے گا میری
Translation · Tadabbur-e-Quran
میں صرف اسی کو پوجتا ہوں جس نے مجھ کو پیدا کیا۔ پس بیشک وہی میری رہنمائی فرمائے گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
الا الذی فطرنی فانہ سیھدین 27 میرے نزدیک یہ استثناء مما تعبدون سے ہے۔ جس طرح مشرکین عرب اللہ تعالیٰ کی بندگی کرتے تھے لیکن اس کے شریک ٹھہرا کر، اسی طرح حضرت ابراہیم ؑ کی قوم بھی خدا کی منکر نہیں تھی بلکہ اس کے شریک ٹھہراتی تھی۔ حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے اس اعلان سے قوم پر یہ واضح فرمایا کہ اللہ کے سوا، دوسرے دیوی دیوتا جو تم نے بنا رکھے ہیں، وہ تو بالکل بےحقیقت ہیں۔ البتہ اللہ تعالیٰ کی بندگی میں کرتا ہوں اور کروں گا اس لئے کہ وہ میرا خالق و فاطر ہے اس وجہ سے بندگی کا حق دار ہے۔ فانہ سیھدین کا تعلق ان کے اعلان برأت سے ہے یعنی میں اپنے باپ اور اپنی قوم کو چھوڑنے کا جو اعلان کر رہا ہوں تو یہ اعلان ہے تو نہایت کٹھن میں اس کی مشکلات سے واقف ہوں لیکن اپنے جس رب کی خاطر میں یہ باری کھیل رہا ہوں مجھے امید ہے کہ وہ تمام مشکلات میں میری رہنمائی فرمائے گا۔