تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 47
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰى سَوَآءِ الْجَحِیْمِۗۖ﴿47﴾
- خُذُوْهُکہا جائے گا) پکڑو اس کو
- فَاعْتِلُوْهُپس گھسیٹو اس کو
- اِلٰىطرف
- سَوَآءِ الْجَحِيْمِجہنم کے وسط میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس کو پکڑو اور گھسیٹتے ہوئے جہنم کے بیچ تک لے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
خذوہ فاعتلوہ الی سوآء الجحیم، ثم صبوا فوق راسہ من عذاب الحمیم (48-47)
یہاں اتنی بات بر بنائے قرینہ و بتقاضائے بلاغت محذوف ہے کہ ان لوگوں کے باب میں بارگاہ خداوندی سے یہ حکم ہوگا اس کے بجائے اصل حکم کا حوالہ دیح دیا گیا ہے کہ دوزخ کے وارڈروں کو ہدایت ہوگی کہ ان کو پکڑو اور گھسیٹتے ہوئے جہنم کے بیچ میں لے جائو اور وہاں گرم پانی کے عذاب کے دونگڑے ان پر برسائو۔