تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 47. Muhammad · Ayah 10
اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ دَمَّرَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ١٘ وَ لِلْكٰفِرِیْنَ اَمْثَالُهَا﴿10﴾
- اَفَلَمْکیا نہیں
- يَسِيْرُوْاوہ چلے پھرے
- فِي الْاَرْضِزمین میں
- فَيَنْظُرُوْاتو وہ دیکھ لیتے
- كَيْفَ كَانَکیسا ہوا
- عَاقِبَةُانجام
- الَّذِيْنَان لوگوں کا جو
- مِنْ قَبْلِهِمْ ۭان سے پہلے
- دَمَّرَ اللّٰهُتباہی ڈالدی اللہ نے
- عَلَيْهِمْ ۡان پر
- وَلِلْكٰفِرِيْنَاور کافروں کے لئے
- اَمْثَالُهَاان کے مانند
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا یہ لوگ ملک میں چلے پھرے نہیں کہ دیکھتے کہ کیا انجام ہوچکا ہے ان لوگوں کا جو ان سے پہلے گزرے ہیں۔ اللہ نے ان کو پامال کر چھوڑا اور ان کافروں کے سامنے بھی انہی کی مثالیں آنی ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
افلم یسیروا فی الارض فینظروا کیف کان عاقبۃ الذین من قبلھم دمرا اللہ علیھم واللکفرین امثالھا 10
کفار قریش کی بےبصیرتی
یہ ان مشرکین کی کور چشمی اور بےبصیرتی پر اظہار افسوس ہے کہ کیا یہ لوگ اپنے ملک میں اس مقصد سے چلے پھرے نہیں کہ ان قوموں کا انجام دیکھتے جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں، اللہ نے ان کو بالکل پامال کردیا ! آیت کے اسلوب سے یہ بات نکلتی ہے کہ یہ لوگ چلے پھرے تو ہیں، اپنی تجارتی سفروں پر برابر نکلتے رہے ہیں لیکن ان بستیوں پر کبھی عبرت کی نگاہ انہوں نے نہیں الی جو کسی زمانے میں عظیم قوموں کا مکسن تھیں لیکن اب وہ ویرانوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ یہ اشارہ ان قوموں کی طرف ہے جن کی سرگزشتیں پچھلی سورتوں میں سنائی جا چکی ہیں۔
وللکافرین امثالھا فرمایا کہ کافروں کے لئے تو انہی کی مثالیں ہیں یعنی جب وہ اپنے کفر اور اپنی تکذیب کے نتیجہ میں اس انجام کو پہنچیں تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ (قریش) انہی کی روش اختیار کر کے اس سے کسی مختلف انجام سے دوچار ہوں۔ اللہ کا قانون سب کے لئے ایک ہی ہے … اوپر آیت 3 کزلک یضرب اللہ للناس امثالھم کے تحت ہم جو کچھ لکھ آئے ہیں اس پر بھی ایک نظر ڈال لیجیے۔ ذلک بان اللہ مولی الذین امنوا و ان الکفرین لا مولی لھم 11
کفار کا کوئی کار ساز نہیں
یعنی اس کائنات کا حقیقی کار ساز و کار فرما تو اللہ تعالیٰ ہے اور وہ اہل ایمان کے ساتھ ہے تو وہ کفاران کے مقابل میں کیا وزن رکھتے ہیں جن کا کوئی کار ساز نہیں۔ وہ جن کو اپنا کار ساز سمجھے ہوئے ہیں وہ نہ تو اس دنیا میں ان کے کام آنے والے ہیں، نہ آخرت میں … اوپر آیت 3 میں یہی مضمون ایک دوسرے اسلوب سے گزر چکا ہے۔ وہ بھی پیش نظر رہے۔