Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 5. Al-Maaida · Ayah 108

  1. ذٰلِكَ اَدْنٰۤى اَنْ یَّاْتُوْا بِالشَّهَادَةِ عَلٰى وَجْهِهَاۤ اَوْ یَخَافُوْۤا اَنْ تُرَدَّ اَیْمَانٌۢ بَعْدَ اَیْمَانِهِمْ١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اسْمَعُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۠ع﴿108﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. اَدْنٰٓيزیادہ قریب
    3. اَنْکہ
    4. يَّاْتُوْاوہ لائیں (ادا کریں)
    5. بِالشَّهَادَةِگواہی
    6. عَلٰيپر
    7. وَجْهِهَآاس کا رخ (صحیح طریقہ)
    8. اَوْیا
    9. يَخَافُوْٓاوہ ڈریں
    10. اَنْ تُرَدَّکہ رد کردی جائے گی
    11. اَيْمَانٌقسم
    12. بَعْدَبعد
    13. اَيْمَانِهِمْان کی قسم
    14. وَاتَّقُوااور ڈرو
    15. اللّٰهَاللہ
    16. وَاسْمَعُوْااور سنو
    17. وَاللّٰهُاور اللہ
    18. لَا يَهْدِينہیں ہدایت دیتا
    19. الْقَوْمَقوم
    20. الْفٰسِقِيْنَنافرمان (جمع
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ طرقہ اس امر کے قرین ہے کہ وہ ٹھیک ٹھیک گواہی دیں یا اس بات سے ڈریں کہ ان کی گواہی کے بعد ان کی گواہی رد ہوجائے گی اور اللہ سے ڈرو اور سنو اللہ نافرمانوں کو راہ یاب نہیں کرتا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ذٰلِكَ اَدْنٰٓي اَنْ يَّاْتُوْا بِالشَّهَادَةِ عَلٰي وَجْهِهَآ اَوْ يَخَافُوْٓا اَنْ تُرَدَّ اَيْمَانٌۢ بَعْدَ اَيْمَانِهِمْ ۭوَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاسْمَعُوْا ۭ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ۔ یہ اس احتساب کا فائدہ بتایا ہے کہ اقرب ہے کہ اس احتساب کے خیال سے وہ ٹھیک ٹھیک گواہی دیں ورنہ انہیں ڈر ہوگا کہ اگر ان سے کوئی بدعنوانی صادر ہوئی تو ان کی قسمیں دوسروں کی قسموں سے باطل ہوجائیں گی۔ اس سے معلوم ہوا کہ جن کی حق تلفی ہوئی ہے اگر وہ مذکورہ قسم کھا لیں گے تو وصیت کے اصل گواہوں کی گواہی ان کے اولی بالشہادت ہونے کے باوجود رد ہوجائے گی۔ ترد ایمان بعد ایمانکم، میں ایمان کی تنکیر اسی طرح کی ہے جس طرح نفس وجوھا میں ہے پر گفتگو ہوچکی۔ ۭوَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاسْمَعُوْا ۭ وَاللّٰهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ۔ یعنی اللہ سے ڈرو، پیغمبر کی بات مانو، جو اللہ سے نہیں ڈرتے، اور پیغمبر کی بات نہیں سنتے وہ نافرمان ہیں اور اللہ ایسے نافرمانوں کو راہ یاب نہیں کرے گا، وہ دنیا میں بھٹکتے رہیں گے اور آخرت میں اپنے انجام بد سے دوچار ہوں گے۔