Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 51. Adh-Dhaariyat · Ayah 30

  1. قَالُوْا كَذٰلِكِ١ۙ قَالَ رَبُّكِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ﴿30﴾

    1. قَالُوْاانہوں نے کہا
    2. كَذٰلِكِ ۙیونہی
    3. قَالَفرمایا
    4. رَبُّكِ ۭتیرا رب
    5. اِنَّهٗبیشک
    6. هُوَوہ
    7. الْحَكِيْمُحکمت والا
    8. الْعَلِيْمُجاننے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ بولے کہ ایسا ہی فرمایا ہے تیرے رب نے۔ وہ بڑا ہی حکیم وعلیم ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قالو کذلک قال ربک، انہ ھوالحکیم العلیم (30) فرشتوں کی اطمینان دہانی فرشتوں نے جواب دیا کہ آپ مطمئن رہیں۔ آپ کے رب نے ایسا ہی حکم دیا ہے اور جب اس نے حکم دیا ہے تو یہ بات پوری ہو کے رہے گی۔ نہ آپ کا بڑھیا بانجھ ہونا اس میں مانع ہوگا اور نہ آپ کے شوھر کا بڑھاپا۔ اللہ تعالیٰ حکیم وعلیم ہے۔ اس کی حکمت اور اس کا علم ہر چیز پر حاوی ہے۔ اسباب اسی کے پیدا کئے ہوئے اور اسی کے حکم کے تابع ہیں۔ وہ جب چاہے گا ان کو آپ کے لئے سازگار کردے گا۔