Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 20

  1. تَنْزِعُ النَّاسَ١ۙ كَاَنَّهُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ﴿20﴾

    1. تَنْزِعُ النَّاسَ ۙاکھاڑ کر پھینک رہی تھی لوگوں کو
    2. كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
    3. اَعْجَازُ نَخْلٍتنے تھے کھجور کے
    4. مُّنْقَعِرٍجڑے سے کٹے ہوئے۔ جڑے سے اکھڑے ہوئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو لوگوں کو اکھاڑ پھینکتی گویا وہ اکھڑے ہوئے کھجوروں کے تنے ہوں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تنزع الناس کا نھم اعجاز نخل منقعر (20) ہوا کے زور اور اس کی قہر مانیت کا یہ حال تھا کہ وہ لوگوں کو اس طرح اکھاڑ پھینکتی گویا وہ کھجوروں کے کھوکھلے تنے ہوں۔ سورة ٔ حاتہ، میں منقعر، کی جگہ لفظ، خاویۃ، آیا ہے جس کے معنی کھو کھلے کے ہیں۔ قرآن کے دوسرے مقامات میں یہ اشارہ موجود ہے کہ جب باد تند چلنی شروع ہوئی تو جو جہاں تھا وہیں زمین سے چمٹ کر رہ گیا لیکن ہوا کا زور بڑھتا ہی گیا اس وجہ سے کسی کو اٹھنا نصیب نہ ہوا۔ اسی حال میں سب فنا ہوگئے اور ان کی لاشیں ہوا کے زور میں اسی طرح لڑھکتی پھرتی تھیں جس طرح کھجوروں کے کھوکھلے تنے لڑھکتے پھرتے ہیں۔ ان کے عذاب کی پوری تفصیل سورة ذاریات کی تفسیر میں گزر چکی ہے۔