تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 19
اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمْ رِیْحًا صَرْصَرًا فِیْ یَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّۙ﴿19﴾
- اِنَّآبیشک ہم نے
- اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
- عَلَيْهِمْان پر
- رِيْحًاایک ہوا کو
- صَرْصَرًاتند۔ تیز
- فِيْ يَوْمِ نَحْسٍنحوست کے ایک دن
- مُّسْتَمِرٍّمستقل۔ مسلسل
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہم نے ان پر مسلط کردی باو تند ایک مسلسل نحوست کے وقت میں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اناارسلنا علیھم ریحا صرصرا ً فی یوم نحس مستمر (19) یہ اس عذاب کی وضاحت ہے جو قوم عاد پر اللہ تعالیٰ نے مسلط کیا۔ فرمایا کہ ہم نے ان پر شمال کی باتند مسلط کردی۔ صرصر، شمال کی اس بادتند کو کہتے ہیں جو سردیوں میں چلتی ہے۔ جس سے ہر چیز پر ایک عام نحوست وہوست چھاجاتی ہے۔ یہ زمانہ عرب میں قحط کا زمانہ ہوتا اس وجہ سے اہل عرب اس کو یوم نجریا ایام نحات، کہتے ،۔ آیت میں یوم نحس ٗ سے کوئی معتین دن مراد نہیں ہے بلکہ وقت اور زمانہ داد ہے۔ عربی میں یہ اس معنی میں معروف ہے۔ چناچہ دوسرے مقام پر یہی مضمون ایام نحات ٗ کے الفاظ سے بیان ہوا ہے اور بعض مقامات میں یہ تصریح بھی ہے کہ یہ باد تند ان پر سات راتیں اور آٹھ دن مسلط رہی۔ ، نقط متمر سے اس حقیقت کی طرف اشارہ مقصود ہے کہ یہ ہوا وقتی جھونکے کی طرح نہیں چلی کہ لوگ اس کو سہہ لیتے بلکہ سات آٹھ دن کے لئے وہ ان پر عذاب الٰہی بن کر مسلط وہی۔