Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 25

  1. ءَاُلْقِیَ الذِّكْرُ عَلَیْهِ مِنْۢ بَیْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ اَشِرٌ﴿25﴾

    1. ءَاُلْقِيَکیا ڈالا گیا
    2. الذِّكْرُذکر۔ نصیحت
    3. عَلَيْهِاس پر
    4. مِنْۢ بَيْنِنَاہمارے درمیان سے
    5. بَلْ هُوَ كَذَّابٌبلکہ وہ سخت جھوٹا ہے
    6. اَشِرٌاترانے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا ہمارے اندر سے اسی پر یا دو بانی نازل کی گئی۔ بلکہ وہ ایک لپا ٹیا اور شیخی باز ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ء القی الذکر علیہ من بیننا بل ھو کذاب اشر (25) یعنی اول تو یہی بات عجیب ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی بشیر کو رسول بنائے لیکن اس سے بھی عجیب تر یہ ہے کہ اس کار عظیم کے لئے ان کی نظر ِ انتخاب ہماری پوری قوم کے اندر سے انہی کے اوپر پڑی۔ آخران کے کیا ایسے موتی ٹن کے ہوئے ہیں کہ اللہ کو اپنی ہدایت اتارنی ہوئی تو اس نے ان پر اتاری ! جو لوگ پشہتا پشت سے قوم کی سرداری و پیشوائی کررہے ہیں آخر وہ کیوں نظر اندناز کردیئے گئے۔ بل ھو کذاب اشر یعنی یہ بالکل ناممکن ہے کہ یہ شخص اپنے دعوے اور دعوت میں سچا ہو بلکہ یہ بالکل جھوٹا ہے اور ساتھ ہی شیخی باز ہے اس وجہ سے رسول ہونے کا دعویٰ کر کے ہمارے اوپر دھونس جمانا اور اپنی برتری کا سکہ بٹھانا چاہتا ہے۔