تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 26
سَیَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ﴿26﴾
- سَيَعْلَمُوْنَعنقریب وہ جان لیں گے
- غَدًاکل
- مَّنِ الْكَذَّابُکون جھوٹا ہے
- الْاَشِرُاترانے والا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور کل کو جان لیں گے کہ لپا ٹیا اور شیخی باز کون ہے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
سیعلمون عذا من الکذاب الا شر (26)۔ یہ اللہ تعالیٰ نے ان کی بات کا بر سر موقعہ جواب دے دیا کہ جو مکبو اس کرنی چاہتے ہیں کرلیں۔ فیصلہ کی گھڑی قریب ہے۔ اللہ کا عذاب آیا ہی چاہتا ہے۔ اس وقت یہ دیکھ لیں گے کہ جھوٹا اور شیخی باز کون ہے ؟