تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 44
اَمْ یَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِیْعٌ مُّنْتَصِرٌ﴿44﴾
- اَمْ يَقُوْلُوْنَیا وہ کہتے ہیں
- نَحْنُ جَمِيْعٌہم سب کے سب۔ جماعت
- مُّنْتَصِرٌبدلہ لینے والے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
کیا ان کا زعم ہے کہ ہم مقابلہ کی قوت رکھنے والی جمعیت ہیں !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
۔ (امر یقولون نحن جمیع منتصر سیھوم الجمع ویولون الدبر) (44۔ 45)۔ یعنی اگر ان کو یہ زعم ہے کہ وہ ایک مضبوط جمعیت ہیں، کوئی ان کو ان کی جگہ سے ہلا نہیں سکتا تو یہ زعم بالکل باطل ہے۔ اللہ کے عذاب کے آگے کوئی نہیں ٹک سکتا۔ جن کو اپنی جمعیت و قوت پر ناز ہوتا ہے وہ جس طرح اپنے خریفوں کی کسی تہدید و وعید کی خاطر میں نہیں لاتے اسی طرح بلکہ اس سے بھی زیادہ رسولوں کے انداز کو وہ ناقابل التفات سمجھتے ہیں۔ اپنے مادی وسائل و ذرائع پر ان کو اتنا اعتماد ہوتا ہے کہ ان کی سمجھ میں یہ بات کسی طرح نہیں آتی کہ ان کے اوپر عذاب کدھر سے اور کس طرح آجائے گا ! فرمایا کہ اگر ان کو یہ گھمنڈ ہے کہ انہوں نے تمام مورچے سنبھال رکھے ہیں اور مدافعت کی قوت سے بھر پور ہیں تو یاد رکھیں کہ خدا کی افواج قاہرہ کے مقابل میں ان کی قوت و جمعیت ذرا بھی کام آنے والی نہیں بنے گی۔ اس وقت ان کی جمعیت شکست کھائے گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگیں۔