تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 52
وَ كُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْهُ فِی الزُّبُرِ﴿52﴾
- وَكُلُّ شَيْءٍاور ہر چیز
- فَعَلُوْهُانہوں نے کیا اس کو
- فِي الزُّبُرِصحیفوں میں ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جو کچھ انہوں نے کیا ہے سب رجسٹروں میں درج ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(وکل شی فعلرہ فی الذبر و کل صغیر و کبیر مستطر) (52، 53)۔
(اللہ کے ہاں سب کا ریکارڈ محفوظ ہے)۔ یعنی اس مغالطے میں بھی نہ رہیں کہ ان کا کوئی قول و فعل خدا کے احاطہ علم سے باہر ہے۔ انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے سب ریکارڈ کے دفتروں میں محفوظ اور ہر چھوٹی بڑی بات نوشتہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک کے سامنے اس کا سارا کیا دھرا رکھ دے گا اور مجرم اس کو دیکھ کر پکار اٹھیں گے کہ عجیب ہے یہ رجسٹر کو ہر چھوٹی اور بڑی بات اس نے محفوظ کرلی ہے۔)