تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 51
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَاۤ اَشْیَاعَكُمْ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ﴿51﴾
- وَلَقَدْ اَهْلَكْنَآاور البتہ تحقیق ہلاک کیا ہم نے
- اَشْيَاعَكُمْتمہارے جیسوں کو۔ تمہارے گروہوں کو
- فَهَلْتو کیا
- مِنْ مُّدَّكِرٍہے کوئی نصیحت پکڑنے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے تمہارے ہم مشریوں کو ہلاک کر چھوڑا تو ہے کوئی ان کے انجام سے عبرت حاصل کرنے والا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(ولقد اھلکنا اشیا عکم فھل من مد کر) (51)
(عاقل دوسروں کے انجام سے سبق سیکھتے ہیں)۔ یعنی آخر اس عذاب کی تاخیر سے تم اس مغالطے میں کیوں پڑگئے کہ یہ محض دھونس ہے ؟ اگر تم پر ابھی نہیں آیا تو تمہارے ان پچھلے ہم مشربوں پر تو آچکا ہے جن کو ہم ہلاک کرچکے ہیں تو آخر ان کے حالات سے کیوں سبق حاصل نہیں کرتے ؟ اشیا عکم سے اشارہ ان قوموں کی طرف ہے جن کی سر گزشتیں اوپر سنائی جا چکی ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ انسان کے عاقل ہونے کا تقاضا تو یہ ہے کہ وہ دوسروں کے انجام سے سبق حاصل کرے نہ کہ جب سب کچھ اپنے اوپر گزر جائے تب مانے، اس ماننے سے کیا نفع پہنچے گا۔