تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 54
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّ نَهَرٍۙ﴿54﴾
- اِنَّ الْمُتَّقِيْنَبیشک تقوی والے
- فِيْ جَنّٰتٍباغوں میں ہوں گے
- وَّنَهَرٍاور نہروں میں
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک خدا سے ڈرتے رہنے والے باغوں اور نہروں کے عیش میں ہوں گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(ان التقین فی جنت و نھر) (54)۔
(متقین کا انجام)۔ مجرمین کے بعد متقین کا ذکر ہے کہ وہ باغوں اور نہروں کے عیش میں ہوں گے۔ متقین یہاں مذکورہ بالا مجرمین یعنی مکذبین جزا و سزا کے بالمقابل ہے اس وجہ سے اس سے مراد وہ لوگ ہوں گے جو اپنے رب کے حضور پیشی اور جزاء و سزا سے برابرڈرتے رہے۔ لفظ جنت کا جمع ہونا جنت کی وسعت اطراف کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے اور اس سے یہ بات بھی نکلتی ہے کہ ہر شخص کو کئی کئی باغ ملیں گے اور ان کے اندر بھی بہت سے الگ الگ باغ باغیچے ہوں گے۔ اگلی سورة میں اس کی وضاحت آئے گی۔ نی کے بعد ایک مضاف، عربیت کے معروف اسلوب کے مطابق، محذوف ہے یعنی وہ باغوں اور نہروں کے عیش میں گھرے ہوئے ہوں گے۔ باغ اور نہر دونوں لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ بغیر نہر کے باغ کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ قرآن میں جنت کے ساتھ نہر کا ذکر اسی وجہ سے تقریباً ہر جگہ آیا ہے۔