Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 58. Al-Mujaadila · Ayah 9

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَنَاجَیْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ وَ مَعْصِیَتِ الرَّسُوْلِ وَ تَنَاجَوْا بِالْبِرِّ وَ التَّقْوٰى١ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْۤ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ﴿9﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓاایمان والو
    3. اِذَاجب
    4. تَنَاجَيْتُمْتم باہم سرگوشی کرو
    5. فَلَا تَتَنَاجَوْاتو سرگوشی نہ کرو
    6. بِالْاِثْمِگناہ کی
    7. وَالْعُدْوَانِاور سرکشی
    8. وَمَعْصِيَتِاور نافرمانی
    9. الرَّسُوْلِرسول
    10. وَتَنَاجَوْااور سرگوشی کرو
    11. بِالْبِرِّنیکی میں
    12. وَالتَّقْوٰى ۭاور پرہیزگاری
    13. وَاتَّقُوا اللّٰهَاور اللہ سے ڈرو
    14. الَّذِيْٓوہ جو
    15. اِلَيْهِاس کی طرف، پاس
    16. تُحْشَرُوْنَتم جمع کئے جاؤگے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اے ایمان والو ! جب تم سرگوشی کرو تو گناہ، تعدی اور رسول کی نافرمانی کی سرگوشی نہ کرو بلکہ نیکی اور تقویٰ کی سرگوشی کرو اور اللہ سے ڈرو جس کے حضور میں تم سب اکٹھے کیے جائو گے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(یایھا الذین امنوا اذ تت جیتم فلا تتنا جوا بالاثم والعدوان و معصیت الرسول و تما جوا بلبر والتقوی واتقوا اللہ الذی الیہ تحشرون) (9)۔ (نجوی کی پاکیزہ قسم)۔ یہ مسلمانوں کو ہدایت ہے کہ نجوی بجائے خود کوئی بری چیز نہیں ہے۔ اجتماعی و معاشرتی زندگی میں ایسے مواقع بھی پیش آتے ہیں جب ہم دگرراز دارانہ مشورت کی ضرورت پیش آتی ہے۔ شوری اجتماعی زندگی کی اساسات میں سے ہے اور اس میں راز داری کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے، اگر یہ مشورت نیکی، تقویٰ اور اصلاح ذات البین کے لیے ہے تو یہ نجویٰ باعث خیر و برکت ہے اور تم جب بھی کوئی راز دارانہ مشورت کرو تو کسی مقصد خیرہی کے لیے کرو۔ البتہ وہ نجویٰ شیطانی نجویٰ ہے جو گناہ، تعدی اور معصیت رسول کے مقصد سے یہ منافقین کرتے ہیں۔ اہل ایمان کو اس سے بچنا چاہیے اور اس اللہ سے ڈرتے رہنا چاہیے جس کے حضور میں سب اکٹھے کیے جائیں گے اور جو سب کے نحوی سے اچھی طرح باخبر ہوتا ہے، جیسا کہ اوپر بیان ہوا۔