تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 62
Tafseerثُمَّ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ١ؕ اَلَا لَهُ الْحُكْمُ١۫ وَ هُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِیْنَ﴿62﴾
- ثُمَّپھر
- رُدُّوْٓالوٹائے جائیں گے
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- مَوْلٰىهُمُان کا مولی
- الْحَقِّسچا
- اَلَاسن رکھو
- لَهُاسی کا
- الْحُكْمُحکم
- وَهُوَاور وہ
- اَسْرَعُبہت جلد
- الْحٰسِبِيْنَحساب لینے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر وہ سب اللہ، اپنے مولائے حقیقی، ہی کی طرف لوٹ جائیں گے۔ آگاہ کہ فیصلہ کا سارا اختیار اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ سب سے زیادہ تیز حساب چکانے والا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ثُمَّ رُدُّوْٓا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ ، پھر سب اللہ ہی کی طرف، جو سب کا مولائے حقیقی ہے لوٹائے جائیں گے۔ یعنی مرنے کے بعد سابقہ ہر ایک کو خدا ہی سے پیش آنا ہے اس لیے کہ مولائے حقیق وہی ہے۔ دوسرے شرکاء و شفعا لوگوں نے گھڑ رکھے ہیں وہ کچھ کام نہیں آئیں گے۔
الا لہ الحکم اور کان کھول کر سن لو کہ فیصلہ کا سارا اختیار تنہا اسی کے ہاتھ میں ہوگا۔ اس کے اذن کے بغیر کوئی اس کے سامنے زبان نہ کھول سکے گا۔ وَهُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِيْنَ یعنی یہ نہ سمجھو کہ ساری خدائی کے اتنے لمبے چورے حساب میں اس کو کچھ زحمت پیش آئے گی یا اس میں زمانہ صرف ہوجائے گا۔
وہ سارا حساب ایک لمحہ میں سب کے سامنے رکھ دے گا۔ اس کی ‘ کتاب مبین ’ ہر شخص کے ہر چھوٹے بڑے عمل کا سارا ریکارڈ اس کے آگے پیش کردے گی۔