Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 87

  1. وَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ وَ اِخْوَانِهِمْ١ۚ وَ اجْتَبَیْنٰهُمْ وَ هَدَیْنٰهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ﴿87﴾

    1. وَاور
    2. مِنْسے (کچھ)
    3. اٰبَآئِهِمْان کے باپ دادا
    4. وَذُرِّيّٰتِهِمْاور ان کی اولاد
    5. وَاِخْوَانِهِمْاور ان کے بھائی
    6. وَاجْتَبَيْنٰهُمْاور ہم نے چنا انہیں
    7. وَهَدَيْنٰهُمْاور ہم نے ہدایت دی انہیں
    8. اِلٰىطرف
    9. صِرَاطٍراستہ
    10. مُّسْتَقِيْمٍسیدھا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان کے آباء و اجداد، ان کی اولاد اور ان کے بھائی بندوں میں سے بھی ہم نے ہدایت یافتہ بنائے اور ان کو برگزیدہ کیا، اور ان کو صراط مستقیم کی ہدایت بخشی۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَمِنْ اٰبَاۗىِٕهِمْ وَذُرِّيّٰتِهِمْ الایۃ، یعنی یہ ہدایت صرف ان نبیوں تک ہی محدود نہیں رہی، ان کے باپ دادوں، ان کی آل اولاد اور ان کے بھائی بندوں میں سے بھی کتنوں کو یہ سعادت حاصل ہوئی۔ فرمایا کہ ہم نے انہیں بھی اپنی راہ دکھائی، انہیں برگزیدہ کیا اور ان کو صراط مستقیم کی ہدایت بخشی۔ اجتباہ، سے مراد یہاں وہ برگزیدگی ہے جو اللہ نے اپنی توحید اور ہدایت کی دعوت و اشاعت کے لیے ان کو بخشی، صراط مستقیم سے مراد یہاں توحید کی راہ ہے۔ اور اس کی تنکیر یہاں تفخیم شان کے پہلو سے ہے۔