Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 4

  1. ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ﴿4﴾

    1. ذٰلِكَیہ
    2. فَضْلُ اللّٰهِاللہ کا فضل ہے
    3. يُؤْتِيْهِدیتا ہے اسے
    4. مَنْ يَّشَآءُجس کو وہ چاہتا ہے
    5. وَاللّٰهُاور اللہ
    6. ذُو الْفَضْلِفضل والا ہے
    7. الْعَظِيْمِبڑے
Translation · Tadabbur-e-Quran
یہ اللہ کا فضل ہے وہ بخشتا ہے جس کو چاہتا ہے اور اللہ بڑے فضل والا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(ذلک فضل اللہ یونیہ من یشا واللہ ذوالفضل العظیم) (4)۔ (یہود کے حسد پر تعریض)۔ یہ اسی فضل عظیم کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے امیوں پر فرمایا اور جس کا اوپر ذکر ہوا۔ ارشاد ہوا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ اس پر کسی کا اجارہ نہیں ہے۔ وہی جس کو چاہتا ہے اس کے لیے انتخاب فرماتا ہے اور اس کا ہر چاہنا اس کی اپنی حکمت پر مبنی ہوتا ہے۔ کسی دوسرے کو اس میں ذرا بھی دخل نہیں ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر یہود کو اس پر حسد ہے تو وہ جتنا حسد کرنا چاہیں کرلیں۔ اس سے وہ اپنا ہی نقصان کریں گے کسی دوسرے کا کچھ نہیں بگاڑیں گے خدا نے امیوں کو اپنی چیز دی، کسی دوسرے کی نہیں دی ہے کہ وہ اس پر غصہ کا اظہار کرے۔