تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 3
وَّ اٰخَرِیْنَ مِنْهُمْ لَمَّا یَلْحَقُوْا بِهِمْ١ؕ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ﴿3﴾
- وَّاٰخَرِيْنَ مِنْهُمْاور کچھ دوسرے ان میں سے
- لَمَّاحالانکہ (نہیں)
- يَلْحَقُوْا بِهِمْوہ ملے ان کے ساتھ
- وَهُوَاور وہ
- الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُزبردست ہے، حکمت والا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور انہی میں سے ان دوسروں میں بھی جو ابھی ان میں شامل نہیں اور اللہ غالب و حکیم ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(واخرین منھم لما یلحقوا بھم وھو العزیز الحکیم) (3)۔
(ان امیوں کو جاندار و لطیف دعوت جو ابھی اسلام سے محروم تھے)۔ اس کا عطف امین پر ہے۔ یعنی جن امیوں کے اندر اس رسول کی بعثت ہوئی ہے انہی میں سے وہ دوسرے بھی ہیں جو ابھی ان میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔ یہ اشارہ ان بنی اسماعیل کی طرف ہے جنہوں نے ابھی اسلام قبول نہیں کیا تھا۔ اس سے یہ بات نکلی کہ اوپر اگرچہ لفظ امین عام استعمال ہوا ہے لیکن اس سے مراد صرف وہ بنی اسماعیل ہیں جو مشرف با سلام ہوچکے تھے۔ چناچہ آیت کا آخری ٹکڑا (وان گانو من قبل لفی ضلل مبین) اسی پر دلیل بھی ہے۔ اب اس آیت میں نہایت خوب صورت اور بلیغ اسلوب سے بنی اسماعیل کے ان لوگوں کو بھی دعوت دے دی جو ابھی اسلام سے بیگانہ تھے۔ لفظ منھم سے اس حقیقت کی طرف اشارہ فرمایا کہ انہی امیوں میں سے جن کے لیے یہ آسمانی نعمت اتری ہے، کچھ دوسرے بھی ہیں لیکن ابھی وہ اس سے بد کے ہوئے ہیں۔ اور نہایت لطیف اسلوب سے ان کو دعوت دی گئی کہ جن کے لیے خوان نعمت بچھایا گیا ہے اور جو سب سے پہلے مدعو ہیں حیف ہے اگر وہ اس سے محروم رہیں۔ (لما یلحقوابم) (ابھی وہ ان سے ملے نہیں ہیں) کے الفاظ کے اندر یہ بشارت بھی مضمر ہے کہ گو ابھی وہ ملے نہیں لیکن عنقریب مل جائیں گے گویا یہ مستقبل قریب میں ان کے قبول اسلام کی اسی طرح کی بشارت ہے جس طرح کی بشارت سورة ممتحنہ کی آیت 7 میں گزر چکی ہے۔
(ہدایت کے باب میں سنت الٰہی)۔ (وھو العزیز الحکیم) یہ اللہ تعالیٰ نے اپنی اس سنت کی طرف اشارہ فرمایا ہے جو ایمان و ہدایت کے باب میں اس نے اختیار فرمائی ہے۔ وہ چاہے تو ساری خلق کو ہدایت بخش دے، وہ عزیز و غالب ہے۔ لیکن وہ حکیم بھی ہے اس وجہ سے وہ ہدایت سے انہی کو سرفراز فرماتا ہے جو اس کی حکمت کے تحت سزا وار ہوتے ہیں۔ سورة دہر میں اس حقیقت کی طرف یوں اشارہ فرمایا ہے (وما تشاء ون الا ان یشاء اللہ ان اللہ کان علیما حکیما یدخل من یشاء فی رحمتہ) (الدھر، 76، 30، 31) (اور تمہارا چاہنا کچھ نہیں مگر یہ کہ اللہ چاہے۔ بیشک اللہ ہی علم و حکمت والا ہے۔ وہی اپنی رحمت میں جس کو چاہے گا داخل کرے گا۔