تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 63. Al-Munaafiqoon · Ayah 11
وَ لَنْ یُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفْسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَا١ؕ وَ اللّٰهُ خَبِیْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿11﴾
- وَلَنْ يُّؤَخِّرَ اللّٰهُاور ہرگز نہ مہلت دے گا اللہ۔ ڈھیل دے گا اللہ
- نَفْسًاکسی نفس کو
- اِذَا جَآءَجب آجائے
- اَجَلُهَااس کی موت کا وقت
- وَاللّٰهُاور اللہ
- خَبِيْرٌۢخبر رکھنے والا ہے
- بِمَا تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم عمل کرتے ہو
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اللہ ہرگز کسی جان کو ڈھیل دینے والا نہیں جب کہ اس کی مقررہ مدت آپہنچے گی اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(ولن یوخر اللہ نفسا اذا جاء اجلھا واللہ خبیر بما تعملون) (11)۔
یعنی جب موت کی گھڑی سر پر آجائے گی تو اس قسم کی حسرت، حسرت ہی رہے گی۔ اس کا کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔ زندگی کی فرصت گزر جانے کے بعد اللہ تعالیٰ کسی کی مہلت نہیں دیا کرتا اور اللہ تعالیٰ کو یہ بھی پتہ ہے کہ آج انفاق اور نیکی کی زندگی بسر کرنے کا جو عہد تم کر رہے ہو یہ بالکل بےحقیقت ہے۔ اگر تمہیں مزید مہلت بھی ملی تو تم وہی کرو گے جو اب تک کرتے رہے ہو۔ ان سطور پر اس سورة کی تفسیر بنو فیق ایزدی تمام ہوئی۔ (فلللہ الحمد ولہ المنۃ)۔۔ لاہور۔۔ 30۔ مارچ 1978ء۔ 19 ربیع الثانی 1398ھ