تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 30
فَاَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَلَاوَمُوْنَ﴿30﴾
- فَاَقْبَلَتو متوجہ ہوا
- بَعْضُهُمْان کا بعض
- عَلٰي بَعْضٍبعض پر
- يَّتَلَاوَمُوْنَآپس میں ملامت کرتے ہوئے
Translation · Tadabbur-e-Quran
پھر وہ آپس میں ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
جب انجام سامنے آ گیا تو سب ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے۔ کسی نے کسی پر الزام لگایا کہ اس نے صحیح راہ اختیار کرنے نہ دی، کسی نے دوسرے کو مجرم ٹھہرایا کہ اس نے ناصح کی بات سننے نہ دی۔ جو لوگ اپنی عقل سے کام نہیں لیتے وہ اپنی بے عقلی کا انجام دیکھ لینے کے بعد اسی طرح ایک دوسرے کو مطعون کرتے ہیں حالانکہ مجرم سب ہی ہوتے ہیں۔ بس یہ فرق ہوتا ہے کہ کچھ فساد کی راہ کھولتے ہیں اور کچھ آنکھ بند کر کے ان کی پیروی کرتے ہیں۔ بالآخر ان سب کو اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ جرم میں شریک سب ہی ہیں۔