Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 68. Al-Qalam · Ayah 49

  1. لَوْ لَاۤ اَنْ تَدٰرَكَهٗ نِعْمَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ لَنُبِذَ بِالْعَرَآءِ وَ هُوَ مَذْمُوْمٌ﴿49﴾

    1. لَوْلَآاگر نہ ہوتی یہ بات
    2. اَنْ تَدٰرَكَهٗکہ پالیا اس کو
    3. نِعْمَةٌایک نعمت نے
    4. مِّنْ رَّبِّهٖاس کے رب کی طرف سے
    5. لَنُبِذَالبتہ پھینک دیا جاتا
    6. بِالْعَرَآءِچٹیل میدان میں
    7. وَهُوَاور وہ
    8. مَذْمُوْمٌمذموم ہوتا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اگر اس کے رب کا فضل اس کی دست گیری نہ کرتا تو وہ مذمت کیا ہوا چٹیل میدان ہی میں پڑا رہ جاتا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’نِعْمَۃٌ‘ سے یہاں مراد اللہ تعالیٰ کا وہ فضل ہے جو توبہ کے بعد ان کو قبولیت توبہ اور ازسرنو فریضۂ رسالت پر ماموریت کی شکل میں حاصل ہوا۔ فرمایا کہ اگر ان پر اللہ کا یہ فضل نہ ہوا ہوتا تو جس ریت پر مچھلی نے ان کو ڈالا تھا اسی پر نہایت مذموم حالت میں وہ پڑے ہی رہ جاتے لیکن اللہ نے ان کی توبہ قبول فرمائی، ان کو اپنی رحمت سے نوازا، ان کو ان کے مقدس مشن کی تکمیل کے لیے ازسرنو برگزیدہ کیا اور زمرۂ صالحین میں شامل فرمایا۔ یعنی اس دنیا سے وہ ناکام و نامراد نہیں گئے بلکہ بامرادوں کے زمرہ۔۔۔ صالحین۔۔۔ میں وہ شامل ہوئے۔